انشورنش فراڈ کے چکر میں طالب علم دونوں ٹانگیں کٹوا بیٹھا

چین کے علاقے تائیوان کا طالب علم انشورنش فراڈ کرنے کے چکر میں طالب علم دونوں ٹانگیں کٹوا بیٹھا.تائیوان یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی انشورنس کمپنیوں کو 1.7 ملین ڈالر کا دھوکہ دینے کی بڑی کوشش برے طریقے سے ناکام ہو گئی۔ ناصرف اسکی فراڈ کی کوشش ناکام ہو ئی بلکہ اس کی ٹانگیں گھٹنے سے نیچے سے کٹ گئیں اور اب اسے قانونی مقدمات کا بھی سامنا ہے۔
چانگ نامی طالب علم نے اپنے ہم جماعت لیاؤ کے ساتھ مل کر فراسٹ بائٹ کا جعلی ڈرامہ کرنے کی سازش کی۔ ان کا خیال تھا کہ اس سے وہ متعدد انشورنس پالیسیوں سے ادائیگیاں جمع کر سکیں گے جو چانگ نے پہلے خریدی تھیں۔
26 جنوری، 2023 کو، شمالی تائی پے میں، چانگ اور لیاؤ نے عام طور پر رات گئے موٹرسائیکل کی سواری کی وجہ سے برف باری میں فراسٹ بائٹ کے زخموں کی نقل کرنے کے لیے ایک وسیع ڈارمہ پیش کیا۔ دھوکہ دہی کو مزید قائل کرنے کے لیے، لیاؤ نے چانگ کو خشک برف کے ٹب میں لمبے وقت کیلئے پاؤں رکھنے پر مجبور کیا، جس سے اس کی ٹانگوں میں شدید درد اور نمایاں سوجن پیدا ہو گئی۔
6 فروری 2023 کو چانگ کے ہسپتال میں داخل ہونے اور اس کے بعد اسکی دونوں ٹانگوں کے کٹ جانے کے بارے میں جب تحقیقات کی گئیں تو علم ہوا کہ وہ سب ایک منصوبے کے تحت رچایا گیا فراڈ تھا۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts