محکمۂ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج صوبے کے مختلف شہروں کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کر دیا۔
محکمۂ تحفظ ماحولیات کی جانب سے ایئر کوالٹی انڈیکس سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق کنال ویو میں فضائی آلودگی کی شرح 198 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح پنجاب یونیورسٹی کے علاقے میں فضائی آلودگی کی شرح 179 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔
راولپنڈی کے علاقے شالے ویلی رینج روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 115 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
فیصل آباد میں بائی پاس روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 128 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔
Author
-
Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.
View all posts