جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومLatestمشال یوسفزئی وزیرِاعلیٰ کے پی کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف

مشال یوسفزئی وزیرِاعلیٰ کے پی کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف

مشال یوسفزئی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

مشال یوسفزئی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نجی ٹی وی کو انٹرویو کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

مشال اعظم یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے مشال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہی کہا تھا ڈی چوک جانا ہے، بشریٰ بی بی کو جب بانی پی ٹی آئی نے کہا تو کیسے پیچھے ہٹتیں؟

مشال یوسفزئی نے دعویٰ کیا تھا کہ بشریٰ بی بی واپس نہیں جانا چاہتی تھیں، بشریٰ بی بی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، ان کی گاڑی پر کیمیکل پھینکا گیا جس سے اس کا شیشہ دھندلا ہو گیا، اس لیے انھیں گاڑی تبدیل کرنی پڑی، میں بھی بشریٰ بی بی سے اس دوران الگ ہوگئی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول