ہومانٹرنیشنلامن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون ماریہ کورینا مچاڈو کو کو...

امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون ماریہ کورینا مچاڈو کو کو مل گیا

سویڈن کی رائل سوئڈش اکیڈمی آف سائنس کی جانب سے امن کا نوبیل انعام 2025 وینزویلا کی جمہوریت نواز خاتون ماریہ کورینا مچاڈو کو دے دیا گیا۔

امن نوبیل انعام کے اعلان کی تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہوئی، جس میںنوبیل امن کمیٹی کی جانب سے اس سال 338 نامزدگیوں پر غور کیا گیا، جن میں صدر ٹرمپ بھی شامل تھے۔

سربراہ سویڈن کی رائل سوئڈش اکیڈمی آف سائنس جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماریا کورینا مچاڈو کو نوبیل امن انعام آمریت سے جمہوریت کی منصفانہ و پرامن منتقلی کی جدوجہد پر دیا گیا ہے، ماریہ کورینا نے وینزویلا میں جمہوریت کے لیے بھرپور کردار ادا کیا اور کئی مشکلات برداشت کیں۔

ایوارڈ رسمی طور پر 10 دسمبر کو پیش کیا جائے گا۔

یہ عالمی اعزاز امن، انسانی حقوق اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دیا جاتا ہے اور اپنی ایک سو چوبیس سالہ تاریخ کے ساتھ آج بھی امید کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام کے لیے خاصے پرامید تھے اور اعلان سے صرف چند گھنٹے قبل وہ خود کو اس انعام کا حقیقی حقدار سمجھ رہے تھے۔

ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر مجھے یہ انعام نہیں دیا جاتا تو یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہو گی۔یاد رہے نوبیل انعام سویڈن کی کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے جنھوں نے ڈائنامائٹ (بارود)ایجاد کیا۔

انھوں نے اپنے تقریبا تمام اثاثے یہ انعامات دینے کے لیے ایک فنڈ میں جمع کرا دیے تھے اور سال 1901 میں پہلی مرتبہ نوبیل انعامات تقسیم کیے گئے تھے۔

امن کا نوبیل انعام اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ملکوں کے درمیان رفاقت بڑھانے، مستقل فوجیں ختم یا کم کرنے، اور امن کے قیام اور فروغ کے لیے سب سے زیادہ یا بہترین کام کیا ہو۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں