ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف کا اورکزئی میں 30 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف کا اورکزئی میں 30 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے اورکزئی میں 30 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے محافظ جوان جانیں ہتھیلی پر رکھ کر دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

جاری بیان میں وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف جمال مایہ میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید اور میجر طیب راحت شہید سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم سے ارض وطن کی حفاظت میں شب و روز مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کرنیوالے ہر افسر و جوان پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں