ہومپاکستاندہشت گرد افغانستان سے آرہے ہیں، دن کی روشنی میں ان کا...

دہشت گرد افغانستان سے آرہے ہیں، دن کی روشنی میں ان کا قلع قمع کیا جائے گا، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشت گرد افغانستان سے آرہے ہیں،حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے فتنہ الخوارج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، دن کی روشنی میں ان کا قلع قمع کردیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد رات کی تاریکی میں کچھ دیر سڑک پر ناکے لگا کر ویڈیو بنا کر بھاگ جاتے ہیں، یہ دہشت گرد اگر ہمت رکھتے ہیں تو رات کی بجائے صبح کارروائی کریں، صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، جہاں کہیں بھی دہشت گرد نظر آئیں گے، ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں