ہومپاکستاناسحاق ڈار سے قازق ہم منصب کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید گہرے...

اسحاق ڈار سے قازق ہم منصب کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید گہرے کرنے کا عزم

اسلام آباد: پاکستان اور قازقستان نے باہمی تعلقات مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سیاسی و اقتصادی روابط بڑھانے پر زوردیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قازقستان کے نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ مرات نرتلیو نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں سیاسی اور اقتصادی روابط بڑھانے زور دیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ قازق صدر کے نومبر میں متوقع دورہ پاکستان سے قبل قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں