ہومتازہ ترینمشرقی کانگو، بوکاوو میں آتشزدگی سے 29 طلبہ ہلاک

مشرقی کانگو، بوکاوو میں آتشزدگی سے 29 طلبہ ہلاک

بوکاوو (لارڈ میڈیا): مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں ایک ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 29 طلبہ ہلاک ہو گئے جبکہ 2 اسکول اور 300 گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ حکام نے اس سانحے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

باغی گروپ ‘ایم 23’ کے ترجمان لارنس کانیوکا نے بتایا کہ مرنے والوں میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں۔ مقامی منتظم موئز لوبالا کے مطابق آگ ایک گھر سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دو اسکولوں سمیت دیگر گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جس سے کئی طلبہ فوراہا سیکنڈری اسکول میں پھنس گئے۔

مقامی اسپتال کے اہلکار کے مطابق، 50 سے زائد طلبہ کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے 14 نے علاج کے دوران دم توڑ دیا جبکہ 21 مریض اب بھی آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

حکام نے ہلاک شدہ بچوں کی تدفین کر دی ہے جس پر علاقے میں غم و سوگ کی فضا چھائی ہوئی ہے۔ کانگو کی حکومت نے اس جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور وزیرِ تعلیم نے متاثرہ اسکولوں کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں