اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی آئینی عدالت نے قیدیوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرز پر طبی سہولیات کی درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ عدالت میں تین قیدیوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ یہ قانون کی تشریح کا معاملہ ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ پرائیویٹ اسپتال ہی کیوں؟ پولی کلینک اور پمز اسپتال میں کیوں علاج نہیں ہوسکتا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے جیل مینول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جیل مینول بالکل واضح ہیں اور غیرمساوی رویہ نہیں ہونا چاہیے۔
وفاقی آئینی عدالت نے طبی سہولیات کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔


