ہومتازہ ترینصارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا بڑے پیمانے پر جمع کیے جانےکا انکشاف

صارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا بڑے پیمانے پر جمع کیے جانےکا انکشاف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): صارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس میں براؤزنگ ہسٹری، لوکیشن اور کانٹیکٹس تک ایپس کی خفیہ رسائی شامل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بڑھتے استعمال کے ساتھ صارفین کے پرائیویسی حقوق پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ایک حالیہ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیس بک اور گوگل جیسے عالمی پلیٹ فارمز صارفین کے فون اور آن لائن سرگرمیوں سے وسیع پیمانے پر ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔ ان میں براؤزنگ ہسٹری، لوکیشن، کانٹیکٹس، فائلز اور دیگر ذاتی معلومات شامل ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق جدید ایپلیکیشنز صارفین سے مختلف قسم کی اجازتیں حاصل کرتی ہیں، جن کے ذریعے وہ لوکیشن، کانٹیکٹس، میڈیا فائلز، مائیکروفون اور دیگر ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ یہ رسائی اکثر صارفین کی جانب سے قبول کی جاتی ہے، جس کا مکمل ادراک عام صارف کو نہیں ہوتا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام نہ صرف آن لائن سرگرمیوں بلکہ آف لائن ڈیٹا جیسے ڈیوائس انفارمیشن، ایپ استعمال کے پیٹرنز اور لوکیشن سگنلز کو بھی مختلف طریقوں سے جمع کر سکتے ہیں۔ اسی طرح گوگل کی سروسز کے ذریعے صارفین کی طویل مدتی لوکیشن ہسٹری اور سرچ سرگرمیوں کو محفوظ رکھا جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں