ہومUncategorizedجمائما گولڈ سمتھ اور کیمرون اورلی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

جمائما گولڈ سمتھ اور کیمرون اورلی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

لندن (لارڈ میڈیا): بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش بزنس مین کیمرون اورلی سے دوسری شادی کرلی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق، جمائما کے بھائی نے بھی شادی کی تصدیق کردی ہے۔ جمائما کی پہلی شادی سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی تھی جو 1995 میں انجام پائی اور 2004 میں طلاق پر منتج ہوئی۔

جمائما ایک ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر ہیں اور ان کی ملاقات کیمرون اورلی سے فلموں اور دستاویزی فلموں کے کام کے دوران ہوئی تھی۔ شادی کی تقریب ایک شاندار پتھریلی عمارت کے احاطے میں منعقد ہوئی جہاں کنول کے تالاب کے کنارے جوڑا کھڑا تھا۔

جمائما نے ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا جس پر رنگ برنگے نباتاتی نقش و نگار تھے۔ کیمرون اورلی مارننگ کوٹ، ہلکے سرمئی ویسٹ کوٹ اور دھاری دار پتلون میں نہایت نفیس نظر آ رہے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں