ہومUncategorizedعمان کے قریب تجارتی جہاز ایم ٹی ایل گائیا پر حملہ

عمان کے قریب تجارتی جہاز ایم ٹی ایل گائیا پر حملہ

مسقط (لارڈ میڈیا): عمان کے ساحل کے قریب تجارتی جہاز ایم ٹی ایل گائیا پر حملہ کیا گیا، جس پر 14 انڈین عملہ ارکان سوار تھے۔ 13 ارکان کو بچا لیا گیا جبکہ ایک رکن اب بھی لاپتہ ہے۔

انڈین وزارت خارجہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان میں انڈین سفارت خانہ پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور لاپتہ شہری کی تلاش اور امدادی کارروائی میں عمانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ عمان کے ساحل کے قریب تجارتی جہاز پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں، جبکہ ہمارا سفارت خانہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

انڈین سفارت خانہ تلاش اور امدادی کارروائی میں عمانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور ان کی مدد پر شکر گزار ہیں۔

وزارت نے کہا کہ ہم خطے میں امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل دہراتے ہیں۔ تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں