بونیر (لارڈ میڈیا): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں اور ان پر گولی نہیں چلنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرنے اور پکڑ دھکڑ سے گریز کرنا چاہئے۔
بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم جمہوریت اور ملک بچانے کے لیے نکلے ہیں اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پرامن اور آئین و قانون کے مطابق سٹریٹ موومنٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے پنجاب حکومت خاص طور پر رانا ثناء اللہ سے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے مفاہمت اور بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور فیملی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ گولی کا وقت ختم ہونا چاہیے اور حکومت کو سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھنا چاہیے۔


