ہوماہم ترینملک میں ڈینگی سیزن کا آغاز، اسلام آباد میں 7000 ہاٹ اسپاٹس

ملک میں ڈینگی سیزن کا آغاز، اسلام آباد میں 7000 ہاٹ اسپاٹس

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے خاتمے کے ساتھ ہی ڈینگی کا سیزن شروع ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں ضلعی محکمہ صحت نے سات ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔

پمز اسپتال میں زچہ و بچہ اور چلڈرن اسپتال کے سامنے کچرے کا ڈھیر ڈینگی مچھروں کی افزائش گاہ بن گیا ہے، جہاں پرانے ٹائرز، ڈرمز اور پانی سے بھری بالٹیوں میں ڈینگی لاروا موجود ہے۔

پمز اسپتال آنے والی خواتین اور بچوں کی صحت کو ڈینگی کے خطرے کا سامنا ہے۔ ایم سی ایچ کے سامنے موجود کچرے کے ڈھیر میں جگہ جگہ پانی جمع ہے، پرانے ٹائرز، ڈرمز اور بالٹیوں میں ڈینگی لاروا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

زچہ و بچہ اسپتال اور چلڈرن اسپتال کے سامنے صفائی کے ناقص انتظامات نے صورتحال کو تشویشناک بنا دیا ہے۔ ڈینگی کے سیزن میں مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے لاروا تلف کرنے اور صفائی کے خصوصی اقدامات ضروری ہیں، تاہم پمز انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے تاحال مؤثر صفائی کے انتظامات نظر نہیں آتے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں