ہومUncategorizedبھارتی ویمنز ٹیم کا ایشیا کپ ٹرافی لینے سے انکار

بھارتی ویمنز ٹیم کا ایشیا کپ ٹرافی لینے سے انکار

دبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ امول مزومدار نے ایشیا کپ کی ٹرافی وصول نہ کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تھا اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اتوار کو بھارتی ویمنز ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ میں سری لنکا کو شکست دے کر آٹھویں بار ٹائٹل جیتا۔

فائنل کے بعد بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا، جس کی وجہ سے تقریب بھارتی ٹیم کے بغیر ہی مکمل ہوئی۔ کوچ نے کہا کہ ٹرافی نہ لینا اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف نہیں ہے، ہمارے لیے یہ ٹورنامنٹ ختم ہوچکا ہے اور ہم چیمپئن ہیں۔

پریس کانفرنس میں بھارتی کوچ نے بتایا کہ ٹرافی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں، ویمنز ٹیم نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر کیا۔ بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دی۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ فاتح ٹیم کو ٹرافی صدر ایشین کرکٹ کونسل ہی سے ملے گی۔ بھارتی کوچ نے واضح کیا کہ اب ہماری نظریں ایشین گیمز پر ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں