اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے صوبوں سے مدد طلب کر لی ہے۔ کابینہ سیکرٹری نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کو خطوط لکھ کر مجموعی طور پر ساڑھے 23 ہزار پولیس اہلکاروں کی طلبی کی درخواست کی ہے۔
کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار اور بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار فراہم کیے جائیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام پولیس اہلکاروں کو 20 ستمبر تک اسلام آباد میں تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


