ہوماہم ترینپاکستان مکہ معاہدے میں اضافی ذمہ داری لے رہا ہے، عاصم افتخار

پاکستان مکہ معاہدے میں اضافی ذمہ داری لے رہا ہے، عاصم افتخار

نیویارک (لارڈ میڈیا): پاکستان کے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں پاکستان اضافی ذمہ داری لے رہا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال منفی سمت کی جانب جا رہی ہے اور ہمیں اس کا ادراک ہے۔

عاصم افتخار نے نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تنازع کے خاتمے میں کردار ادا کر رہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ تنازع کا پرامن اور بین الاقوامی قوانین کے تحت حل نکلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ سیز فائر ہو اور کشیدگی کم ہو تاکہ لوگوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔ سکیورٹی کونسل کا چارٹر تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کو اہمیت دیتا ہے۔

سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدے میں شامل تینوں ممالک امن کے لیے اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکا تنازع کو حل کرنے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کو سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ امن میں کردار ادا کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں