اسلام آباد (لارڈ میڈیا): لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان کے استقبال کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
احمد الحجار دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔
پاکستان اور لبنان کے درمیان باہمی تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں روابط مضبوط بنانے پر بھی اہم بات چیت متوقع ہے۔


