ہومتازہ ترینایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز کی صورتحال پر اجلاس...

ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز کی صورتحال پر اجلاس ملتوی

مسقط (لارڈ میڈیا): ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز کی صورتحال پر آج ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ عمان نے اعلان کیا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی۔

عمان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صلالہ میں پیر کو ہونے والا یہ علاقائی اجلاس تعمیری مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی غرض سے ملتوی کیا گیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے اس اجلاس کی میزبانی عمان میں ہونے کی تصدیق کی تھی جہاں تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے اہم آبنائے ہرمز کے مستقبل اور موجودہ صورتحال پر مذاکرات متوقع تھے۔

تہران کے مطابق اجلاس میں عراق اور خلیجی ممالک شریک ہونے تھے، تاہم کسی خلیجی ملک نے باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق نہیں کی تھی جبکہ بحرین نے شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام اور دیرپا تعاون کے لیے مثبت اور تعمیری مذاکرات کو فروغ دینے کا عزم برقرار ہے۔ آبنائے ہرمز مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران اہم ترین مقامات میں شامل ہے اور اس کے ذریعے عالمی تیل و گیس کی بڑی مقدار منتقل ہوتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں