پشاور (لارڈ میڈیا) پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں کیونکہ خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ترقیاتی فنڈز روک دیے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا فون نمبر بلاک کر رکھا ہے۔
قومی اسمبلی کے رکن فیصل امین گنڈاپور نے تصدیق کی ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی آخری ریلیز میں ڈی آئی خان کو صرف 8 کروڑ روپے دیے گئے ہیں جبکہ کل رقم 43 ارب روپے تھی۔
فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ ڈی آئی خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں 50 سے 60 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کام مکمل ہو چکا ہے، تاہم مالی سال 27-2026 کے لیے ان منصوبوں کو صفر بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اے ایس ڈی آئی، ڈی آئی خان کے لیے بھی رواں مالی سال کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا اور اس منصوبے کی بجٹ تخصیص صفر ہے۔


