ہومتازہ ترینایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو سات شرائط پیش کی ہیں اور واضح کیا ہے کہ سلطنت عمان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد بھی آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ روسی میڈیا نے بتایا ہے کہ شرائط کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں لیکن ایران نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران پیر کو مسقط میں ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں عراق اور خلیجی ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔ ان ممالک کو دعوت دینے کا مقصد نئے راستے کی تفصیل اور ٹرانزٹ انتظامات سے آگاہی دینا ہے۔

ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت خلیج فارس میں داخلہ راستہ مکمل طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا جبکہ خارجی راستہ جزوی طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔ یہ ٹرانزٹ ایرانی پروٹوکول کے تحت ہوگا اور جنوبی راستہ، جسے کھولنے پر امریکا اصرار کر رہا ہے، بند کردیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں