ہومتازہ ترینشین زین نے مکاؤ میں ایک ارب یوآن کے آف شور بانڈز...

شین زین نے مکاؤ میں ایک ارب یوآن کے آف شور بانڈز جاری کر دیئے

مکاؤ (شِنہوا) مکاؤ مانیٹری اتھارٹی (اے ایم سی ایم) نے بتایا ہے کہ شین زین کی بلدیہ حکومت نے چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں ایک ارب یوآن (تقریباً 14 کروڑ 76 لاکھ امریکی ڈالر) کے آف شور پائیدار بانڈز جاری کئے۔

تین سالہ مدت کے ان بانڈز کی پیشکش پیشہ ور سرمایہ کاروں کے لئے کی گئی ہے جبکہ ان پر منافع کی شرح 1.41 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق بانڈز کی طلب پیشکش سے زیادہ رہی۔

بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم پانی کے انتظام، صحت کی سہولیات اور دیگر منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ اجرا سے قبل ان بانڈز کو ہانگ کانگ کوالٹی ایشورنس ایجنسی سے منظوری بھی مل گئی ہے۔

یہ شین زین کی جانب سے مکاؤ میں مسلسل دوسرے سال یوآن میں سرکاری بانڈز جاری کرنے کا عمل ہے۔ اس کے علاوہ یہ پہلی بار ہے کہ شین زین نے گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے کے موضوع پر پائیدار بانڈز جاری کئے ہیں۔

مکاؤ مانیٹری اتھارٹی نے کہا کہ بانڈز کی فروخت شین زین اور مکاؤ کے درمیان بڑھتے ہوئے مالی تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اس اقدام سے مکاؤ کی بانڈ مارکیٹ میں مزید اداروں کو بانڈز جاری کرنے کی ترغیب ملے گی اور عظیم تر خلیجی علاقے میں ماحول دوست اور پائیدار مالیاتی نظام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ مکاؤ اپنے تیسرے پانچ سالہ منصوبے کے تحت بانڈ مارکیٹ کی ترقی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اس کا مقصد مالیاتی شعبے کو فروغ دینا اور معیشت میں مزید تنوع پیدا کرنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں