بیجنگ (شِنہوا) چین کے صحت کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ چین بدلتی ہوئی لیبر مارکیٹ کے مطابق اپنے سماجی تحفظ کے نظام کو ڈھالتے ہوئے لچکدار اور روزگار کی نئی شکلوں سے وابستہ مزید کارکنوں کو طبی بیمہ کوریج فراہم کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔
قومی تحفظ صحت انتظامیہ سمیت 7 سرکاری محکموں کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹس کے مطابق آئندہ 3 برسوں کے دوران چین مزید عارضی کارکنوں، نقل مکانی کرنے والے اور روزگار کی نئی شکلوں سے وابستہ افراد کو بنیادی طبی بیمہ نظام میں شامل کرنے کی کوشش کرے گا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران روزگار کی نئی شکلوں سے وابستہ افراد کے لئے موزوں بیمہ اندراج اور شراکت کی نئی اقسام تلاش کی جائیں گی، جبکہ عارضی کارکنوں کے لئے خدمات کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ ان کا طبی بیمہ نظام میں اندراج آسان ہو سکے۔


