ہومتازہ ترینامریکا اور اسرائیل ایران کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ایرانی صدر مسعود...

امریکا اور اسرائیل ایران کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

تہران (لارڈ میڈیا) : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے الزام لگایا ہے کہ امریکا اور اسرائیل جنگ، محاصرے اور پابندیوں کے ذریعہ ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اتحاد، ہمدردی اور قومی یکجہتی کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق، مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن ممالک کے منصوبوں کا مقابلہ قومی اتحاد اور باہمی یکجہتی کے ذریعے کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ایرانی عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اتحاد برقرار رکھنا دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے انتہائی اہم ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں