ہومتازہ تریناقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشہ کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشہ کی قرارداد منظور

نیویارک (لارڈ میڈیا): اقوام متحدہ نے دنیا کے حقیقی رقبے کو درست انداز میں ظاہر کرنے کے لیے نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ اس قرارداد کے حق میں 164 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ صرف امریکا نے اس کی مخالفت کی ہے۔ قرارداد میں دنیا کا نیا نقشہ تیار کرنے کے لیے ‘ایکوئل ارتھ’ پروجیکشن استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
نئے نقشے کا مقصد دنیا کے ممالک کے رقبے کو روایتی نقشوں کے مقابلے میں زیادہ درست تناسب کے ساتھ ظاہر کرنا ہے۔ موجودہ عالمی نقشوں میں قطبین کے قریب واقع ممالک کا رقبہ اصل حجم سے بڑا دکھائی دیتا ہے۔ اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری کے بعد عالمی نقشے کی تیاری اور اس کے استعمال میں نئی پیشرفت متوقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں