ہومتازہ تریناڈیالہ روڈ پر سی سی ڈی مقابلے میں مطلوب ٹارگٹ کلر ہلاک

اڈیالہ روڈ پر سی سی ڈی مقابلے میں مطلوب ٹارگٹ کلر ہلاک

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): اڈیالہ روڈ پر سی سی ڈی اہلکاروں اور مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر عدنان ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں قتل، ٹارگٹ کلنگ اور بینک وین لوٹنے سمیت 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ اڈیالہ روڈ پر چیکنگ کے دوران چار ملزمان نے سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے بعد جوابی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ہلاک ملزم عدنان پر بینک وین لوٹنے کے دوران سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کا بھی الزام تھا۔ عدنان نے گزشتہ سال کہوٹہ میں مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے دوران چار افراد کو قتل کیا تھا جبکہ وہ کرپا کے علاقے میں دو سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔

ہلاک ملزم کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد میں 30 سے زائد مقدمات درج تھے۔ واقعے کے بعد فرار ہونے والے تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں