ہومتازہ ترینوزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ سروس دو روز میں بحال کرنے کا...

وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ سروس دو روز میں بحال کرنے کا اعلان

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے انٹرنیٹ سروس آئندہ دو روز میں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے پہلے دورہ مرکزی ایوان صحافت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے داخلی و خارجی راستے بھی دو روز میں بحال کر دیے جائیں گے۔

افتخار گیلانی نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس مرحلہ وار بحال کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے لیے آئندہ دو روز کے دوران انٹرنیٹ سروس کھول دی جائے گی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی دو روز قبل آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں 30 ووٹ حاصل کرکے ریاست کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی سے کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں