ہومتازہ ترینجبری گمشدگیوں کا عالمی دن، کشمیری مائیں آج بھی پیاروں کی منتظر

جبری گمشدگیوں کا عالمی دن، کشمیری مائیں آج بھی پیاروں کی منتظر

سرینگر (لارڈ میڈیا): آج جبری گمشدگیوں کے متاثرین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر کشمیری مائیں آج بھی اپنے پیاروں کی منتظر ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور فورسز نے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر کے دورانِ حراست جبری طور پر لاپتہ کیا ہے، ان لاپتہ افراد کے لواحقین آج بھی غم کی تصویر بنے اپنے پیاروں کی واپسی اور انصاف کے منتظر ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونے والی ہزاروں بے نام قبروں کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو خدشہ ہے کہ یہ لاپتہ افراد کی ہوسکتی ہیں۔ 1989 کے بعد بھارتی فورسز کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل، بلا جواز گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، تشدد اور دیگر مظالم میں تیزی آئی ہے۔

مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجی، پولیس اور خصوصی ٹاسک فورسز کے اہلکار کشمیریوں کے خلاف غیر انسانی اور وحشیانہ کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج اور فورسز کے اس گھناؤنے جرم کے بارے شعور اجاگر کرنے کے لیے جبری گمشدگیوں کے متاثرین کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کئی بار بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنبیہ کر چکا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہزاروں کشمیریوں کو عالمی جرائم کا نشانہ بنایا گیا۔

6 اگست 2019ء کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے بعد وادی میں بھارتی فوج کی ظلم و بربریت مزید بڑھ گئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جو ظلم کئے اس پر دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے آوازیں اٹھائی جاتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں