تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے ایران کی مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اندرونی اتحاد کی بنیاد پر عمل درآمد سے ایران کو اپنے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے ذریعے امریکا اور اسرائیل کو خطے میں عدم استحکام سے روکا جا سکے گا، جبکہ خطے کے ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون بڑھانا ضروری ہے۔
پزشکیان نے تہران کی جانب سے متحد سیاسی مؤقف اختیار کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ حکومت کے سبھی شعبوں کے درمیان رابطہ اور ہم آہنگی بہتر ہوئی ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کے خلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا اور کسی بھی طاقت کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا مگر دفاع کے لیے تیار ہے۔
ایرانی صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔
پزشکیان نے اعتراف کیا کہ امریکی پابندیاں ایران کی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور کہا کہ ہمیں جنگی حالات کو قبول کرنا ہوگا۔


