ماشکیل (لارڈ میڈیا): سکیورٹی فورسز نے ماشکیل میں دہشتگردوں کی سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشتگرد حواس باختہ ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل کے مطابق مسلح افراد نے پولیس، کسٹمز ویئر ہاؤس اور دیگر سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ایف سی بلوچستان نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔
اے سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے بروقت ردعمل کے بعد مسلح افراد مزاحمت جاری رکھنے میں ناکام رہے اور اپنی گاڑیاں اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے۔


