لیختن شٹائن (لارڈ میڈیا): صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کا رشتہ کرنے یورپی ملک لیختن شٹائن پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ شادی کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے وہاں موجود ہیں۔ آصف علی زرداری کے ہمراہ خاندان کے دیگر افراد بھی ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کا تعلق لیختن شٹائن کے دارالحکومت وادوز سے ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔
لیختن شٹائن مغربی یورپ میں سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ایک چھوٹا اور خوبصورت خود مختار ملک ہے جس کا دارالحکومت وادوز ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔


