ہوماہم ترینافتخار گیلانی وزیراعظم آزاد کشمیر، فیصلہ نواز شریف نے کیا، رانا ثناء

افتخار گیلانی وزیراعظم آزاد کشمیر، فیصلہ نواز شریف نے کیا، رانا ثناء

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ نواز شریف کا تھا۔ جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی قیادت اور نواز شریف نے کیا تھا اور اس سے کسی کیساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ شاہ غلام قادر پارٹی کے صدر ہیں اور انہیں اور راجا فاروق حیدر کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی قیادت کا یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن افتخار گیلانی کے حق میں ہوا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، جنہوں نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان نے 14 ووٹ حاصل کیے۔

افتخار گیلانی پہلی بار 2011 میں منتخب ہوکر آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے اور آزادکشمیر کے وزیرتعلیم بھی رہ چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے طارق فاروق 32 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید 14 ووٹ حاصل کرسکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں