ہوماہم ترینوزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کیلئے ستارۂ خدمت اور ایک...

وزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کیلئے ستارۂ خدمت اور ایک کروڑ روپے منظور کرلیے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز آتشزدگی کے واقعے میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر بچے کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کو ستارۂ خدمت اور ایک کروڑ روپے نقد انعام دینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کی جانب سے کمال ذمہ داری، فرض شناسی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت باہر نکالنے کے عمل کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رضیہ نورین نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر انسانی ہمدردی، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور بہادری کی بہترین مثال قائم کی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پمز میں آتشزدگی کے دوران نرس نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایسے فرض شناس اور بہادر افراد قوم کا فخر ہیں اور ان کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو نرس رضیہ نورین پر فخر ہے۔

وزیراعظم نے رضیہ نورین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے باہمت اور فرض شناس افراد کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی تاکہ معاشرے میں انسانی خدمت اور قربانی کے جذبے کو فروغ دیا جاسکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں