ہومتازہ ترینہورگوس میں کاروں کی سرحد پار ترسیل کرنے والے چینی ڈرائیوروں کے...

ہورگوس میں کاروں کی سرحد پار ترسیل کرنے والے چینی ڈرائیوروں کے ساتھ ایک دن

ہورگوس میں وسطی ایشیا جانے والی چینی گاڑیوں کو ایک ایک کرکے سرحد پار پہنچایا جاتا ہے۔ ان گاڑیوں کو سرحد پار پہنچانے والے افراد کاروں کی ترسیل کرنے والے ڈرائیور کہلاتے ہیں۔ وانگ ہونگ شیا بھی انہی ڈرائیوروں میں سے ایک ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وانگ ہونگ شیا، کاروں کی سرحد پار ترسیل کرنے والی ڈرائیور
’’سادہ الفاظ میں کہیں تو ہم چینی ڈرائیور گاڑیوں کو سرحد کی دوسری جانب قازقستان لے جاتے ہیں اور وہاں موجود ڈرائیوروں کے حوالے کر دیتے ہیں۔ پھر ہم شٹل بس میں واپس آ جاتے ہیں۔ یہ کام ہم ہر روز کرتے ہیں اور اسی طرح بار بارسرحد کے آرپار آنا جانا ہوتا ہے۔ یہ پورا علاقہ کھڑی کی گئی گاڑیوں سے بھرا ہوا ہے۔ یہی ہمارا گھر ہے اور ہم اسی کام سے روزی کماتے ہیں۔‘‘

چین سے وسطی ایشیا کو گاڑیوں کی برآمدات میں اضافے کے ساتھ وانگ جیسے ڈرائیوروں کی ضرورت بھی بڑھ گئی ہے۔ کاروں کی ترسیل کرنے والے یہ ڈرائیور آج اس سرحد پار تجارت کا ایک ناگزیر حصہ ہیں۔

وانگ ہونگ شیا نے سال2023 میں کاروں کی سرحد پار ترسیل کرنے والی ڈرائیور کے طور پر کام شروع کیا تھا۔ اس سے پہلے وہ اشتہارات کی ایک چھوٹی دکان چلاتی تھیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وانگ ہونگ شیا، کاروں کی سرحد پار ترسیل کرنے والی ڈرائیور
’’میں نے تصویر آپ کے گاہک کو بھیج دی ہے۔ کیا آپ قیمت معلوم کرکے مجھے بتا سکتے ہیں؟‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ایجنٹ
’’ٹھیک ہے، ٹھیک ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وانگ ہونگ شیا، کاروں کی سرحد پار ترسیل کرنے والی ڈرائیور
’’چھنگ شوئی حہ میں اشتہارات کی بہت زیادہ دکانیں کھل گئی ہیں۔ اس لئے اب یہ کاروبار پہلے جیسا نہیں رہا۔ میرے بہنوئی کا تعلق یہیں سے ہے۔ انہوں نے مجھے اس کام یعنی گاڑیوں کو سرحد پار پہنچانے کے بارے میں بتایا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): وانگ ہونگ شیا، کاروں کی سرحد پار ترسیل کرنے والی ڈرائیور
’’نمبر 593253۔ یہ گاڑی گودام میں کھڑی ہے۔ اسے منتقل کرنے سے پہلے دونوں چابیاں چیک کر لیں۔ ہر سفر پر روانہ ہونےسے پہلے ضروری ہے کہ آپ گاڑی کا معائنہ کرائیں تاکہ یہ یقین ہو جائے کہ گاڑی پر کوئی خراش موجود نہیں اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہوا۔ اس کام میں آپ کو محتاط رہنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داری کا مظاہرہ بھی کرنا ہو گا۔‘‘

ڈرائیونگ کا فاصلہ زیادہ طویل نہیں ہے۔

لیکن وانگ کے لئے یہ چند کلومیٹر صرف گاڑی چلانے تک محدود نہیں ہیں۔

انہیں اس گاڑی کو بحفاظت اگلے شخص تک پہنچانا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): وانگ ہونگ شیا، کاروں کی سرحد پار ترسیل کرنے والی ڈرائیور
’’نمبر 593253، پچاس یوآن کا ایندھن۔‘‘

آج زیادہ سے زیادہ چینی گاڑیاں وسطی ایشیا کی منڈیوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

اور ہورگوس اس حوالے سے تیزی کے ساتھ ایک اہم تجارتی دروازہ بنتا جا رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): وانگ ہونگ شیا، کاروں کی سرحد پار ترسیل کرنے والی ڈرائیور
’’آگے موجود اس رکاوٹ پر کوڈ اسکین کریں۔ اس طرح ہم چین کی جانب سے سرحدی جانچ کے مرحلے سے گزریں گے۔‘‘

ہر روز ہزاروں تجارتی گاڑیاں ہورگوس میں کسٹمز کلیئرنس مکمل کرکے قازقستان اور ازبکستان سمیت بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے شراکت دار ممالک کی جانب روانہ ہوتی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں برس جنوری سے مئی کے دوران ہورگوس بندرگاہ سے ایک لاکھ 68 ہزار تجارتی گاڑیاں برآمد کی گئیں جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہیں۔

وانگ ہونگ شیا کے لئے ہر سفر روزگار کمانے کا ایک ذریعہ ہے۔

ہورگوس کا ہر سفری دورہ چین اور وسطی ایشیا کے درمیان ایک وسیع تر رابطے کا حصہ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 8 (چینی): وانگ ہونگ شیا، کاروں کی سرحد پار ترسیل کرنے والی ڈرائیور
’’ہیلو۔ میرے آگے کتنے نمبر باقی رہ گئے ہیں؟ اوہ، ٹھیک ہے۔ میں ابھی آتی ہوں۔ اچھا، خدا حافظ۔ آئیں چلیں۔ اب ہماری باری قریب ہے۔‘‘

ہورگوس، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندگان کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں