بیروت (لارڈ میڈیا): حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے لبنانی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی خواہشات پوری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایسا راستہ اپنایا ہے جو لبنان کے لیے باعث عزت نہیں ہے اور اسرائیل کے ساتھ معاہدہ اس کے لیے تحفہ ہے۔
نعیم قاسم نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ لبنان کی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہا ہے اور حکومت مزاحمت کے ہتھیاروں کو نظرانداز کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ نے گریٹر اسرائیل کے پروجیکٹ کو ناکام بنا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج دشمن جنوبی لبنان میں یہودی بستی قائم کرنے کی جرات نہیں کرسکتا، کیونکہ مزاحمت کی طاقت نے دشمن کے منصوبے ناکام کر دیے ہیں۔


