ہومتازہ ترینشی زانگ کی سرحدی بندرگاہ پر مٹی کے تودے سے تباہی، چین...

شی زانگ کی سرحدی بندرگاہ پر مٹی کے تودے سے تباہی، چین نے ہنگامی امدادی ردعمل فعال کر دیا

بدھ کی صبح نیپال میں مٹی کا تودا گرنے کے نتیجے میں چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کی گیرونگ سرحدی بندرگاہ پر ہونے والے جانی نقصان کے بعد چینی حکام نے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

قدرتی وسائل کی وزارت نے ارضیاتی آفات سے نمٹنے کے لئے دوسرے درجے کا ہنگامی ردعمل فعال کر دیا ہے۔ یہ چین کے چار سطحی ہنگامی ردعمل کے نظام میں دوسری بلند ترین سطح ہے۔ وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کی رہنمائی اور قدرتی آفت کے کسی مزید خطرے سے بچاؤ کے لئے ایک ورکنگ ٹیم بھی آفت زدہ مقام کی طرف روانہ کی گئی ہے۔

آفات سے بچاؤ، تخفیف اور امداد کے قومی کمیشن نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کی وزارت (ایم ای ایم) کے ساتھ مل کر آفات سے نمٹنے کےدوسرے درجے کے ہنگامی ردعمل کو فعال کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ متاثرین کے انخلا، عارضی آبادکاری اور امدادی کاموں میں معاونت کے لئے مرکزی سطح پر 30 ہزار امدادی پیکجز کی فراہمی میں مدد کی گئی ہے جن میں خیمے، چولہے، کپڑے، رضائیاں، فولڈنگ بیڈ اور نمی سے بچاؤ والی چٹائیاں شامل ہیں۔

وزارت خزانہ اور ہنگامی اقدامات کی وزارت نے شی زانگ میں ہنگامی امداد اور آفت زدگان کی امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لئے قدرتی آفات کے مرکزی امدادی فنڈز سے 12 کروڑ یوآن ( تقریباً ایک کروڑ 76 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر )مختص کئے ہیں۔

دریں اثنا قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کی جانب سے قدرتی آفت کے بعد کی ہنگامی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے لئے مرکزی بجٹ سے 10 کروڑ یوآن مختص کئے گئے ہیں۔

شیگاسی شہر میں گیرونگ کاؤنٹی کے ہنگامی کارروائیوں کےانتظامی بیورو کے مطابق قدرتی آفت کے باعث بندرگاہ کی طرف جانے والی سڑکیں، مواصلاتی نظام اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔

گیرونگ بندرگاہ چین اور نیپال کو ملانے والی ایک اہم زمینی بندرگاہ ہے۔

لہاسا، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندگان کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں