چین کا مشرقی صوبہ آنہوئی جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی طویل مدتی سرمایہ کاری کے ثمرات سمیٹ رہا ہے۔
سال 2026 کی پہلی ششماہی میں آنہوئی کی ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کی اضافی قدر میں 44.6 فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا۔
الیکٹرانک انفارمیشن اور آٹوموبائل سمیت مختلف شعبوں نے صوبے کی صنعتی ترقی میں 70 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالا ۔
آنہوئی کے صوبائی دارالحکومت ہیفے میں واقع ’’کوانٹم ایونیو‘‘ میں کوانٹم ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید ترین کام کرنے والی کمپنیاں قائم ہیں جبکہ قریب ہی آواز کی شناخت اور گہری خلا کی تحقیق کے مراکز بھی موجود ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو ژے، چائنہ ٹیلی کام کوانٹم گروپ
’’کوانٹم ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ پیغام رسانی اور کالنگ سروس میں کوانٹم ٹیکنالوجی کو روایتی وائس کالز اور فوری پیغام رسانی کے نظام کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے موبائل فون پر ہونے والی مواصلات کو ابتدا سے انتہا تک محفوظ اور خفیہ رکھا جاتا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): یان جیان وین، چیئرمین، فیوژن انرجی ٹیکنالوجی ( آنہوئی) کمپنی لمیٹڈ
’’اس وقت ہمارے پاس بڑی تعداد میں ایسی ٹیمیں موجود ہیں جو جوہری امتزاج پر بنیادی تحقیق کے ساتھ ساتھ نئی کمپنیاں بھی قائم کر رہی ہیں۔ اب تک ہم 30 سے زائد کمپنیوں کو پروان چڑھا چکے ہیں۔‘‘
ہیفے کے علاوہ آنہوئی کے دیگر شہروں میں بھی اپنی نمایاں اور منفرد صنعتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
سال 2026 کی پہلی سہ ماہی تک آنہوئی کے پہلے 10 صوبائی سطح کے مستقبل کی صنعتوں کے پائلٹ زونز نے صنعتی سلسلے میں مجموعی طور پر 93 ارب یوآن سے زائد کی صنعتی پیداوار حاصل کر لی تھی۔
مسلسل ادارہ جاتی تعاون اور پالیسی مراعات کے علاوہ آنہوئی بڑی سائنسی تنصیبات سے حاصل ہونے والی ٹیکنالوجیز کے تجارتی استعمال میں بھی تیزی لا رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ لی ٹِنگ، آنہوئی ہائی چھے شین یُو اَن مینڈ ایکوئپمنٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ
’’ آنہوئی میں صنعتی نظام تکمیل کے اعلیٰ درجے پر ہے اور رسدی نظام بھی اچھی طرح مربوط ہے۔ یہاں اپنا پلانٹ قائم ہونے کے بعد ہمیں مقامی سطح پر اشیا کی فراہمی حاصل ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں کے لئے حکومت کی جانب سے مراعاتی پالیسیوں کا ایک سلسلہ بھی مؤثر انداز میں اور عملی طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔‘‘
ہیفے، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


