ہومتازہ ترینافغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی حمایت پر عالمی تشویش

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی حمایت پر عالمی تشویش

کابل (لارڈ میڈیا): افغانستان میں مختلف دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیاں عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ امریکی جریدے کے مطابق افغانستان میں داعش خراسان، القاعدہ اور دیگر عسکریت پسند گروہ فعال ہیں۔

عسکریت پسند گروہ افغانستان میں اسلحے اور تربیت کے مشترکہ نیٹ ورکس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان نے کئی بار فتنہ الخوارج کے افغانستان سے ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹس نے افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں اور طالبان حکومت کی حمایت پر خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ یہ صورتحال خطے میں سرمایہ کاری اور انضمام کو متاثر کر سکتی ہے۔

افغان نیشنل ریزسٹینس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود نے بھی طالبان کی سرپرستی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں