ہومتازہ ترینایران نے عراقی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت...

ایران نے عراقی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

تہران (لارڈ میڈیا) ایران نے عراق کی متعدد سفارتی درخواستوں کے بعد عراقی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔ یہ اقدام ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے حالیہ دورۂ عراق کے دوران بغداد کی اہم درخواستوں میں شامل تھا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق، عراقی صدر نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے حالیہ دنوں میں عراقی تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی سہولت فراہم کی ہے، جس پر وہ شکرگزار ہیں۔

عراقی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال اب بھی پیچیدہ ہے۔ بحری ٹریفک جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے اور علاقے میں بحری جہازوں کو حملوں کا خطرہ برقرار ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے عراق ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ جنگ سے قبل عراق تقریباً 40 لاکھ بیرل یومیہ تیل پیدا کرتا تھا، تاہم آبی گزرگاہ کے بند ہونے کے بعد برآمدات شدید متاثر ہوئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں