اسلام آباد (لارڈ میڈیا) سینیٹر محمد عبدالقادر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
سینیٹر عبدالقادر نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے اور عوام اس بوجھ تلے پس رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 23 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر دباؤ ڈال رہا ہے، جبکہ منافع خور اور مافیاز ان اشیاء کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کر رہے ہیں۔
سینیٹر عبدالقادر نے زور دیا کہ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہیے اور مافیاز کے خلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائی کرنی چاہیے۔


