بنکاک (لارڈ میڈیا) پاکستانی حمایت یافتہ پینل نے ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دے دی۔ اے سی سی کے سالانہ جنرل اجلاس میں ڈائریکٹرز کی تین نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے جہاں پاکستان کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب قرار پائے۔
اجلاس میں اے سی سی صدر محسن نقوی کی قیادت میں پاکستانی پینل نے قطر، سنگاپور اور مالدیپ کے نمائندوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے تینوں نشستیں اپنے نام کی ہیں۔
اجلاس میں بھارت کی نمائندگی راجیو شکلا نے کی اور تاریخی کامیابی کو پاکستان کے بڑھتے اثر و رسوخ کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایشیا کپ کی تیاریوں اور ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ بجٹ پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ بنگلا دیش میں ایشیا کپ کے تین وینیوز کی تجویز دی گئی۔


