ہومتازہ ترینلاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

لاہور (لارڈ میڈیا) لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 100 سے 150 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پھلوں کی پیٹیوں کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 2 ہزار روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دکانداروں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کدو کی قیمت 150 سے بڑھ کر 200 روپے، گوبھی 150 سے 220 روپے، بند گوبھی 150 سے 250 روپے اور میتھی 300 سے بڑھ کر 400 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

اسی طرح شملہ مرچ 300 سے 350، پیاز 120 سے 200 روپے اور ٹماٹر 200 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

پھلوں کی قیمتوں کے حوالے سے دکانداروں نے بتایا کہ آڑو کا 6 کلو کا کارٹن 950 روپے، سیب کی پیٹی 2 ہزار سے بڑھ کر 3 ہزار روپے، آم کی پیٹی 3 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار اور انگور کی پیٹی 4500 سے بڑھ کر 5 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ سبزیاں اور پھل منڈی سے ہی مہنگے مل رہے ہیں، جس سے ان کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل ہو رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں