ہومتازہ ترینراولپنڈی میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے 36 ارب روپے کا...

راولپنڈی میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے 36 ارب روپے کا بڑا منصوبہ منظور

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ دادوچہ ڈیم پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر سپلائی سسٹم تعمیر کیا جائے گا، جس سے راولپنڈی شہر و کینٹ کو 35 ملین گیلن یومیہ اضافی پانی دستیاب ہوگا۔ اس منصوبے پر 36 ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے اور یہ دسمبر 2029 تک مکمل ہوگا۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ دادوچہ ڈیم سے یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی سپلائی لائن میں شامل کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو پینے کا صاف اور محفوظ پانی میسر آئے گا۔ ڈیم کی تکمیل کے بعد واسا ایجنسی ٹرانسمیشن لائن اور واٹر سپلائی نیٹ ورک پر کام کرے گی۔

واضح رہے کہ دادوچہ ڈیم کے تعمیراتی کام کی پراگراس 92 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور یہ پنجاب اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت جاری ہے۔ ڈیم سے راولپنڈی تک 28 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ و شہر و کینٹ کے درمیان پانی کی تقسیم کے لیے ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک کو دسمبر 2029 تک مکمل کیا جائے گا۔

راولپنڈی شہر کے 18 ارب روپے کے اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی جبکہ کینٹ ایریا کے 18 ارب روپے کے اخراجات وفاقی یا پنجاب حکومت نے برداشت کرنا ہیں، جس کا تعین پنجاب کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں