کوئٹہ (لارڈ میڈیا): فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد لائبہ نذر سے اہلخانہ نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ تربت کے رہائشی نذر محمد نے کہا کہ ان کی بیٹی لائبہ نذر 8 جولائی کو گھر سے نکلی تھی اور اس کے بعد سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
نذر محمد نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ لائبہ نذر کہاں اور کس کے ساتھ ہے، لیکن اگر وہ کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث پائی گئی تو ان کے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کو دہشت گردی سے بیزاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


