ہومتازہ ترینلارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع، بابر اعظم کی واپسی...

لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع، بابر اعظم کی واپسی کا امکان

لندن (لارڈ میڈیا) پاکستان کرکٹ ٹیم میں لارڈز ٹیسٹ کے لئے تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق 27 اگست سے شروع ہونے والے میچ کے لئے پلیئنگ الیون کو لندن کی کنڈیشنز کے مطابق حتمی شکل دی جائے گی۔

لیڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ وکٹ کیپر محمد رضوان کو آرام دینے پر غور کر رہی ہے۔ بابر اعظم کی واپسی کا بھی امکان ہے جو انگلی کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ ان کی واپسی کی صورت میں اذان اویس کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے اور فاسٹ بولر عبید شاہ کو رفتار کی وجہ سے ترجیح دی جا سکتی ہے۔ لندن کی خشک کنڈیشنز اور فلیٹ پچ کی توقع کی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں