لاہور (لارڈ میڈیا) وفاقی وزارت پیداوار نے مہنگی منگوائی گئی چینی کو سستی برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ڈھائی لاکھ ٹن مقامی سستی چینی برآمد کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ مایوس کن ہے اور اس سے کسانوں سے گنے کی فصل خریدنا ممکن نہیں ہوگا۔ شوگر ملز مالکان نے وزارت پیداوار کو پیشگی آگاہ کر دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے سے مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، یہ بات وزیر رانا تنویر نے کہی ہے۔
چینی کی برآمد کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرنگ پی پی آر اے قوانین کے تحت ہوگی، وزارت خزانہ نے وضاحت کی ہے۔


