ہوماہم ترینامریکی خاتون محبت میں اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان کی دلہن بن...

امریکی خاتون محبت میں اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان کی دلہن بن گئی

کھیوڑہ (لارڈ میڈیا) امریکی خاتون روزانا مرینا نے پاکستانی نوجوان عادل شہزاد کی محبت میں اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کر لیا۔

58 سالہ روزانا مرینا تین سال قبل سوشل میڈیا پر عادل سے رابطے میں آئیں اور دوستی محبت میں بدل گئی۔ عادل شہزاد نے بتایا کہ انہوں نے روزانا کو فیس بک پر ایڈ کیا تھا اور وہ ان کی دلہن بن گئیں۔

روزانا مرینا نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئیں اور شادی کی۔ شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں