ہومتازہ ترینایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر حملہ

ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر حملہ

لندن (لارڈ میڈیا): برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے گزشتہ ماہ برطانوی پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پلانٹ 4 دن کے لیے غیر فعال رہا۔ دی ٹیلی گراف کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے جب ایرانی حکومت سے وابستہ ہیکرز برطانیہ کی کسی تنصیب کو بند کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

برطانیہ کے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر (NCSC) کے سربراہ ڈاکٹر رچرڈ ہورن نے خبردار کیا تھا کہ برطانیہ پر ہونے والے قومی سطح کے سائبر حملے دشمن ریاستوں جیسے چین، ایران اور روس سے کیے جا رہے ہیں۔

اخبار کے مطابق، یہ واقعہ عین اسی وقت پیش آیا جب امریکا میں پانی کی ترسیل کے بنیادی ڈھانچے پر حملے ہوئے، جس سے 12 امریکی ریاستیں متاثر ہوئیں۔

برطانوی حکام نے سکیورٹی خدشات کے باعث متاثرہ پاور پلانٹ کی شناخت کی تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے، لیکن اس کی بندش سے برطانیہ کے بجلی کی پیداوار پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ کا توانائی کا نظام مضبوط اور لچکدار ہے اور اس کا تحفظ یقینی بنایا جاتا ہے۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق، ماہرین کا خیال ہے کہ اس حملے کا مقصد ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک ہیکرز کی برطانیہ کے حساس سسٹمز تک رسائی کی صلاحیت کو ظاہر کرنا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں