ہومتازہ ترینپاسپورٹ اور گاڑیوں کی فروخت کو چالان ادائیگی سے مشروط کرنے کی...

پاسپورٹ اور گاڑیوں کی فروخت کو چالان ادائیگی سے مشروط کرنے کی تجویز

لاہور (لارڈ میڈیا): پاسپورٹ اجرا و تجدید اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کو ٹریفک چالان ادائیگی سے مشروط کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ سی ٹی او لاہور نے ڈیجیٹل چالان کی ریکوری کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ون ایپ میں زیر التوا ای چالانز کی تفصیلات موجود ہیں، جبکہ ڈیجیٹل چالانز کی تفصیلات شامل نہیں۔ سی ٹی او لاہور نے ون ایپ میں تمام زیر التواء ڈیجیٹل چالانز کی مکمل تفصیلات شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

تجویز دی گئی ہے کہ ای چالان کی طرح ڈیجیٹل چالان نادہندگان کو پولیس خدمت مراکز سے سہولیات فراہم نہ کی جائیں۔ ڈیجیٹل چالان نادہندگان کو کمپیوٹرائزڈ نیشنل آئیڈنٹی کارڈ کا اجرا، تجدید، ترمیم یا ڈوپلیکیٹ بھی نہ کیا جائے۔

سی ٹی او لاہور نے پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کو بھی ای چالان اور ڈیجیٹل چالان کی کلیئرنس سے مشروط کرنے کی استدعا کی ہے۔ گاڑی کی ٹرانسفر، سیل اور پرچیز کو بھی اسی کلیئرنس سے مشروط کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق زیر التواء ڈیجیٹل چالانز کی وصولی سے انفورسمنٹ میکانزم مضبوط اور عادی وائیلٹرز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق زیر التواء ڈیجیٹل چالانز کی وصولی سے مجاز عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کے جلد تصفیے میں تیزی آئے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں