کراچی (لارڈ میڈیا): کلفٹن سی ویو نشان پاکستان کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں ایک گاڑی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ترجمان ایدھی نے بتایا ہے کہ دونوں لاشیں مردوں کی ہیں، جو گاڑی کے گیراج میں کھڑی ہونے کے باعث تعفن پیدا ہونے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک شخص کی شناخت 34 سالہ اسد اللہ ولد محمد نبی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
پولیس کے مطابق ہلاک شدہ شخص شریں جناح کالونی گلشن سکندر آباد کا رہائشی تھا اور وہ سی ویو اپارٹمنٹ میں سبط رضا نامی شخص کے گھر پر بطور ڈرائیور کام کرتا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد کی موت دم گھٹنے سے ہونے کا شبہ ہے، تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔


